روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

0 19

روس اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

پاکستان میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ روسی شہری پاکستان کا سفرکرنے سے گریزکریں،کشیدگی کم اور صورتحال مستحکم ہونے تک روسی شہری پاکستان کا سفرنہ کریں۔

روسی سفارت خانے کے مطابق ہدایات پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اوربعض حکام کے جنگجویانہ بیانات کے تناظرمیں دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کےلیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہری بھارت اور پاکستان کی سرحد کے 10 کلومیٹر کے اندر سفر سے گریزکریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.