بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے، خواجہ آصف نے خبردار کردیا

0 104

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت نے فیس سیونگ کے لیے کوئی حرکت کی تو اس کے منہ پر ہم کالک مل دیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.