نریندرمودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا: خواجہ آصف

0 101

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندرمودی نےبہت بڑا جوا کھیلا جو ہارگیا۔

نجی ٹی وی کے پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کشیدگی ختم ہوچکی ہے،امریکی نائب صدر نے بھارت کو فیس سیونگ کا آپشن دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے دشمن سے پالا پڑا ہے جوجان بوجھ کر ملبہ ہم پرڈالتا ہے، بھارت کی جانب سےکسی محدود ردعمل کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نےبہت بڑا جوا کھیلا جو ہارگیا، بھارت کے اندر سے بھی لوگ نریندر مودی کی بات پریقین کرنے کو تیار نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نریندرمودی زبانی کلامی الزام لگانے کے بجائے شواہد دے، مودی کو عالمی سطح اور بھارت کے اندر بھی شکست ہوئی، موجودہ حالات میں غیریقینی کی صورتحال برقرارہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.