بھارت چور نہ ہوتا تو غیرجانبدارانہ تحقیقات کے آپشن کو تسلیم کرتا: بیرسٹر عقیل ملک

0 4

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بھارت چور نہ ہوتا تو غیرجانبدارانہ تحقیقات کےآپشن کوتسلیم کرتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان نےپہلگام واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، پاکستان کی پیشکش پربھارت نےکوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کےدل میں اگرچورنہ ہوتا توغیرجانبدارانہ تحقیقات کےآپشن کوتسلیم کرتا،آنےوالےہفتوں میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرہمارا ردعمل سامنے آ جائےگا، سندھ طاس معاہدے پر عالمی قوانین لاگو ہوتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ اے پی سی کوخارج ازمکان نہیں کہوں گا، اپوزیشن کویہ نہیں کہنا چاہیے بانی آئے گا تو بات ہوگی، قومی سلامتی معاملے پر ایسی ڈیمانڈ نہیں کرنی چاہیے قومی سلامتی کے ساتھ فرد واحد کونہ جوڑا جائے۔

عقیل ملک نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف اس معاملے پر خاموش نہیں ہے، نوازشریف کا بیان قوم کےسامنے ہے، وزیراعظم مناسب سمجھیں گے تو تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی قومی سلامتی کےایکسپرٹ نہیں ہیں، قومی سلامتی مقدم ہےتوپی ٹی آئی کہےکہ ہم پوائنٹ سکورنگ نہیں کر رہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.