بھارتی کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو پراوزں کے لیے بحال کر دیا ہے۔
نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر بحال ہیں۔
نوٹم میں مزید بتایا گیا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافراپنی متعلقہ ائیرلائنز سے رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ائیرلائنز کا اختیار ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔
پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔