پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کا بیان سامنے آگیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے ان کے فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس نتیجے کو ہم نے خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ کا بھی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ پیش رفت ان مسائل کے حل کے لیے ایک نئے آغاز کی علامت ہے۔