پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ خوش آئند ہے: لیاقت بلوچ

0 116

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل نہیں، بحرانوں کا علاج بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات میں ہوتا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے لاہور میں ڈمپر حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہروں میں دن کے وقت ڈمپرز کا داخلہ موت کا پروانہ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.