عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: اعظم سواتی

0 101

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے، ہمارا لیڈر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔

خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے جبکہ چین نے دوستی کا حق ادا کیا ہے، میں دل کی گہرائیوں سے چین کے صدر کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اعظم سواتی نے مزید کہا ہے کہ آرمی چیف عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں، پی ٹی آئی کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.