نو مئی مقدمات: عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، جاوید کوثر کی ضمانت میں توسیع

0 105

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کی نو مئی سے متعلقہ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کر دی۔

پی ٹی آئی کی رہنما نادیہ خٹک، عالیہ حمزہ اور جاوید کوثر اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

نادیہ خٹک کے خلاف 2، جاوید کوثر کے خلاف 3 اور عالیہ حمزہ کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں، ملزمان پر سڑک بلاک کرنے، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.