دریاؤں اور آبی ذخیروں سے متعلق واپڈا کی رپورٹ جاری

0 12

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان واپڈا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار 700کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ94 ہزار کیوسک ہے، ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10ہزار 300کیوسک ہے جب کہ نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 29 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 29 ہزار 900کیوسک ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.