پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے، بلاول

0 13

پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دہشتگرد واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ فورم ہونا چاہیے، پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے۔چینی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسا فورم ہو جہاں دونوں ملک اپنا مقدمہ پیش کرسکیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستانی علاقے میں یکطرفہ غیرقانونی حملے کیے، پاک بھارت جنگ بندی کیلئے عالمی برداری کا کردار قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار امن صرف سفارتکاری اور مذاکرات سے ہی ممکن ہے، پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے بلاول نے بھارت کو غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی۔بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہماری پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کو ٹھکرایا ہے۔انہوں نےکہا کہ دونوں ممالک میں دہشت گرد واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ فورم ہونا چاہیے، ایسا فورم جو نہ صرف پہلگام بلکہ تمام دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کرے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی طویل فہرست ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اسکی جڑ تک پہنچنا ہوگا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، عالمی برداری اسے نظرانداز نہیں کرسکتی، بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کے تحت کوئی ملک یک طرفہ طور پر فیصلہ نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر باہمی مذاکرات کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے، سندھ طاس معاہدے پر فی الحال مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

بلاول نے کہا کہ بھارت کو اپنے طیارے گرنے کا اعتراف کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگا، جنگ میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی، پاکستان نے6 بھارتی طیارے گرائے، پاکستان نے بھارت کےخلاف جو کچھ بھی کیا اپنے دفاع میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے، دیرپا جنگ بندی کیلئے عالمی برداری اپنا کردار ادا کرے، دیرپا جنگ بندی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے، دیرپاجنگ بندی کیلئے آبی معاہدے کا بھی حل ہونا ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.