کراچی، قیدیوں کے فرار کی ابتدائی رپورٹ ATC میں جمع
کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے مقدمے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی منتظم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔شاہ لطیف پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے جیل توڑنے میں ملوث قیدیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملیر جیل سے 216 قیدی فرار ہوئے، 88 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں 8 قیدیوں کے زخمی ہونے کا ذکر ہے۔رپورٹ میں کسی ملزم کی گرفتاری کا ذکر نہیں ہے۔