امام خمینیؒ کی برسی پر ڈی آئی خان میں تقریب کا انعقاد،رمضان توقیر اور دیگر کا خطاب
ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف و الکوٹر اسکول کوٹلی امام حسین میں رہبر تحریک اسلامی انقلاب ایران امام خمینی کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا.جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی. اس موقع پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ امام خمینی نے استعمار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اور ان کے ہی شاگرد یہ فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا ابراہیم رئیسی نے اسی سلسلے میں جام شہادت نوش کیا. آج کل بھی انقلاب لانے کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن زبانی کہنے اور پوائنٹ سکورنگ تو ہو سکتا ہے۔انقلاب کے عملی میدان میں آنا پڑے گا اور استعمار کو آنکھ دیکھائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین ہمیں پکار رہا ہے. ہم جملہ مظلومین کی حمایت کرتے ہیں.اسلامی ممالک کر ایرانی جیسی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور استعمار کو دو ٹوک انداز میں اپنا موقف واضح کرنا چاہیے کہ فلسطین کے مسلمان بے یار مددگار نہیں بلکہ اسلامی ممالک ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے.پاک افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔
صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم عباس نے کہا کہ دنیا میں باطل کے نمائندے رہیں گےتو مقابلے میں حق کے نمائندے بھی رہیں گے.امام خمینی کے پیروکار آج بھی اللہ اور قرآن پر یقین و ایمان رکھتے ہیں.مولانا ناصر توکلی نے کہا کہ امام خمینی اتحاد امت کے داعی اور مسلمانوں کے لیے غنیمت تھے.مسلمانوں پر جہاد اور سرمایاداری کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے.مسلم ممالک یک جا ہو جائیں تو امریکا و اسرائیل نہیں ٹھہر سکیں گے۔
خاکسار تحریک خیبر پختون خوا کے ناظم میاں اللہ دتہ ساجد نے کہا کہ ہمیں اپنی جدوجہد میں رسول اللہ کی تریسٹھ سالہ زندگی کے ہر ہر لمحے کی پیروی کرنی چاہیے. ان کی پیروی کے بغیر زندگی کا ایک سال بھی کسی باطل نظام کے تحت گزارنا شرک عظیم ہے.امام خمینی رہبر انقلاب کا استعارہ بن چکے ہیں.سینئر صحافی و کالم نگار ابوالمعظم ترابی نے کہا کہ عالم اسلام میں قیادت کا بحران ہے. فلسطین اور جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کو مظلومیت سے نجات دلوانے کے لیے امام خمینی اور ان کے ہم نواؤں جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت امام خمینی کا اسلامی انقلاب پر قائم ایران امریکا و اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوا ہے. ہمیں بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے حق اور مظلومین کے ساتھ ٹھہرنا چاہیے.انہوں نے قراردادیں پیش کیں کہ مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف اہل غزہ اور جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی اور جو بھی ممکن ہو مدد و معاونت کریں.پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح اور پاک افواج کی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتے اور عہد کرتے ہیں کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے شانہ بہ شانہ تھے،ہیں اور رہیں گے.محرم الحرام کے موقع پر حکومت بہمی معاہدات پر عمل درآمد یقینی بنائے. عوام بہم اتحاد و اتفاق اور یک جہتی کا مظاہرہ کریں. کوئی بھی فریق دوسرے فریق کی دل آزاری نہ کرے. شرکا نے قرادادوں کی ہاتھ اٹھا کر منظوری دی.برسی کی تقریب کے موقع پر علامہ محمد رمضان توقیرو دیگر مقررین نے پریس و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی۔شرکاء کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔