اسلام آباد کی رونق کراچی کے خون پسینے کی کمائی سے ہے، خالد مقبول صدیقی

0 3

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی رونق کراچی کے خون پسینے کی کمائی سے ہے، ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے قدم قدم پر شہری سندھ کے مالی و اختیاری حقوق کی حفاظت کی ہے، کے فور منصوبے کا فائدہ کراچی کے عوام کو ہونا چاہیے ہائیڈرنٹ مافیا کو نہیں۔گورنر ہاؤس کراچی میں شیڈو بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم20 سال سے ہر مالی سال کے آغاز سے پہلے شیڈو بجٹ پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی ایم کیو ایم ہر سطح پر کرتی آئی ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نےگذشتہ میٹنگ میں شہری سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی تھی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ آئین پاکستان نئے صوبے بنانے کی اجازت دیتا ہے، جو آئین کو نہیں مانتا وہ اصل غدار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے قدم قدم پر شہری سندھ کے مالی و اختیاری حقوق کی حفاظت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے ایم کیو ایم کے کہنے پر کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے کے فور کی ذمے داری اٹھائی، جبکہ بنیادی طور پر یہ ذمے داری صوبائی حکومت کی تھی۔چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہوگا کہ کے فور منصوبے کا فائدہ کراچی کے عوام کو ہونا چاہیے ہائیڈرنٹ مافیا کو نہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وفاق نے کراچی کے لیے 25 ارب اور حیدرآباد کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کے کارکن کی شہادت ہوئی ہے، انہوں نے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.