آن لائن فراڈ کیس، 8چینی ملزمان کےجسمانی ریمانڈ میں 3دن کی توسیع
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے شہریوں کیساتھ مبینہ آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار 8چائینز ملزمان کو مزید 3دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران گرفتار 8 چائینز افراد کو 5 دن کا ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایف آئی اےنے ملزمان کے 8 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ چائنیز ملزمان کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔