تنخواہوں میں سوفیصد اضافہ ، کم ازکم اجرت60 ہزار مقرر کی جائے، مزدور قائدین
پاکستان ورکرز فیڈریشن، آل پاکستان یونائٹیڈ ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن، سی ڈی اے مزدور یونین، پاکستان کمیونٹی ہیلتھ ورکرز فیڈریشن، آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل سمیت دیگر فیڈریشنز اور یونینز کے زیر اہتمام وفاقی بجٹ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مزدور قائدین چوہدری محمد یسین، شوکت علی انجم، محمد اعظم فقیر، جاوید بلوچ، فضل حکیم، حاجی انور کمال، رفاسیت قمر، راجہ ہارون، عابد شیوہ، چوہدری اسدالرحمن عاصی و دیگر نے کہا کہ موجودہ حالات میں منافع بخش اداروں کی نجکاری سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے 100فیصد اضافہ کیا جائے، کم ازکم اجرت60ہزار مقرر کی جائے۔کنٹریکٹ سسٹم ختم کیاجائے۔