کراچی کے تاجروں کو "ایئر کراچی” کیلئے لائسنس مل گیا۔ 100 ملین کا سیکورٹی ڈپازٹ

0 9
 کراچی کے تاجروں کی جانب سے کراچی کے نام سے نئی ایئر لائن کے آغاز کو عملی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت دفاع کی منظوری سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کر دیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں جون کے پہلے ہفتے میں سی ای او ایئر کراچی لیمیٹڈ کو سیکیورٹی ڈیپازٹ کی مد میں 100 ملین روپے جبکہ لائسنس فیس کی مد میں پانچ لاکھ روپے جمع کرانے کا کی ہدایت کی گئی ہے۔
 ایئر کراچی کو ایس ای سی پی سے متعلقہ فارم، پیڈ کیپیٹل کی موجودگی پر مبنی بینک اسٹیٹمنٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا سرٹیفیکیٹ بھی جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر کراچی کو پروازیں شروع کرنے کے لیے مزید 2 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا جبکہ فضائی اپریشن شروع کرنے کے لیے ایئر کراچی کو ایئر اپریٹر سرٹیفیکیٹ کم از کم 45 یوم میں جاری کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق ایئر کراچی کا صدر دفتر ملک کے تجارتی دارالحکومت کراچی میں ہوگا۔
ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی کی سربراہی میں ایئر کراچی لیز پر لیے گئے تین طیاروں کے بیڑے اور پانچ بلین روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ پروازوں کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔ ایئر لائن کے بانی شیئر ہولڈرز میں عقیل کریم ڈیڈھی، عارف حبیب، بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل، حنیف گوہر اور حمزہ تابانی شامل ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.