ایف بی آرفنانس بل 2025-26 کے ذریعے آن لائن شاپنگ کو ٹیکس کے جال میں لے آیا ہے، پاکستان کی ہرآن لائن مارکیٹ پلیس کو ماہانہ بنیادوں پر اپنی اسٹیٹمنٹ جمع کرانا ہوگی۔ فنانس بل کی شق 165سی کے مطابق فنانس بل کہا گیا ہے کہ ہر ادائیگی خواہ وہ کسی درمیانی وسیلے سے ہویا کورئیر سروس کے ذریعے ہو وہ آرڈیننس کی شق 163 کے سب سیکشن 2اے کے تحت یہ ٹیکس کاٹنے کا ذمہ دار ہوگا اور اسے سہ ماہی ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کمشنر کو جمع کرانی ہوگی جس میں ڈیجیٹل طریقے سے خریدی گئی اشیا کی فروخت پر ٹیکس کاٹنے کی تفصیلات ہوں ۔
یہ تفصیلات ایک فارم پر ہوں گی جس میں دکاندار کا نام، شناختی کارڈ نمبر ، پتہ، لین دین کی تاریخ، انوائس نمبر اور مجموعی ٹرانزیکشن ویلیواور اس پر کاٹے گئے ٹیکس کی مجموعی رقم کی تفصیلات شامل ہوں گی اس کے علاوہ دیگر تفصیلات بھی درج ہوں گی۔