وزیراعظم شہباز شریف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

0 9

وزیراعظم شہباز شریف ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایرانی عوام سےاظہار ہمدردی کرتاہوں، خطرہ ہےکہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیرمستحکم ہوجائےگا۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کےلیے اقدامات کرے، کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کےسربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.