ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئےکرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم

0 130

پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات شروع کردیے۔ نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار کے مطابق ایران میں موجودپاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ زائرین کی مددکے لیےکرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہےگا۔نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستان سفارتخانےکو بھی کمیونٹی اور زائرین کوسہولیات دینےکی ہدایت جاری کی اور بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.