پاکستانی عوام کی خدمت ہماری شرعی ذمہ داری ، ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے، شیخ ناصری

0 13

نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مومنین کو متحد رکھنے کی سعی کی ، اختلافات کو کسی بھی طور پر پروان نہیں چڑھنے دیا اور لوگوں کیلئے ہرممکن آسانیاں پیدا کرنے کو اپنا نصب العین بنایا،پاکستانی عوام کی خدمت ہماری شرعی ذمہ داری ہے اور اس سے ہم ہر گز پیچھے ہٹنے والے نہیں ۔

 

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اسلام میں عوامی خدمت کو ایک عظیم نیکی اور عبادت سمجھا گیا ہے۔ قرآن و سنت اور اہلبیت علیھم السلام کی تعلیمات میں انسانیت کی خدمت، محتاجوں کی مدد، عدل و انصاف کی فراہمی، اور معاشرتی فلاح و بہبود کو بہت اہمیت دی گئی ہے اور اسلام کے دیئے گئے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہم سب کی ذمہ داری اور فریضہ ہے اس سلسلہ میں کسی نیک کام کو ہدف تنقید بنا کر رکاوٹیں پیدا کرنے والے ہرگز دین اور انسانیت کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

 

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اگر تاریخ اسلام کے اوراق پر نظر دوڑائی جائے تو اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد ہی کمزور اور محروم طبقے کی مدد پر رکھی گئی اور ہمارا بھی ایک ہی منشور ہے کہ جس قدر ہوسکے پاکستانی عوام کی خدمت کو یقینی بنا کر اُن محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.