پونچھ اور میرپور ڈویژن، راولاکوٹ، باغ، حویلی اورسدھنوتی میں ہڑتال کے دوران تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر میرپور ڈویژن میں ہڑتال کے دوران تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے، مریضوں کی سہولت کے لیے کچھ میڈیکل اسٹورز کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ان اضلاع میں شہریوں نے مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا۔
خیال رہے کہ ملک میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں اور مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا گیا۔