نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات تین سے چار ماہ میں ہوں گے، انوارالحق کاکڑ
سابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مجھے متفقہ طور پر آئینی تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے چھوٹے صوبے سے مجھے نگران وزیراعظم منتخب کیا ۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انتخابی عمل جلد مکمل ہو گا، نگران کابینہ محدود مدت کیلئے ہے، معاشی مسائل سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
نیا الیکٹورل کالج مکمل ہونے کے بعد نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا البتہ گر صدر ازخود مستعفی ہو جائیں تو پھر چیئرمین سینیٹ قائمقام صدر بن سکتے ہیں۔
بجلی کے بلوں سے متعلق مسائل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں کے معاملے پر بتدریج بہتری لائی جائے گی۔ درآمدی ایندھن سے پیداوار کے بجائے مقامی وسائل سے بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے خواہاں ہیں۔
ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تاجر برادری کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کو ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے