ایران اسرائیل جنگ کے بعد حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کے لئے سفری ایڈوائزری جاری کردی ۔وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں، حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔