وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی۔
خواجہ سعد رفیق نے بجٹ کو معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔