سانحہ سوات: بروقت مدد مل جاتی تو انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں: گورنر پنجاب

0 7

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سانحہ سوات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت مدد ملی جاتی تو قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔گورنر پنجاب نے گھوڑا گلی مری میں قائم سکاؤٹس کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا، نوجوان سکاؤٹس سے خطاب میں کہا کہ قائداعظم پاکستان کے پہلے چیف سکاؤٹ تھے، اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار سکاؤٹس کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات، تخریب کاری اور غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھ کر ایک مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔سردار سلیم حیدر نے وطن سے محبت کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاص طبقہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہماری نوجوان نسل میں حب الوطنی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا رہا، لیکن وہ ناکام رہا، آج سکاؤٹس کے جذبے نے دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

انہوں نے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد کے سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت مدد مل جاتی تو قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔عسکری قیادت پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ان کی صلاحیتوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ نے بھی تسلیم کیا۔

اس موقع پر سکاؤٹس نے ملی نغمے پیش کیے اور گورنر پنجاب نے نقد انعام بھی تقسیم کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.