وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اگست میں جاپان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 15 اگست کو جاپان روانہ ہوں گی، مریم نوازشریف کا دورہ جاپان 15 اگست سے 22 اگست تک ہوگا۔
جاپان کے دورے کے دوران کاروباری ملاقاتوں اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کو وزیر اعلیٰ کے دورے کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔جاپان میں کاروباری شخصیات اور اہم کمپنیز کے عہدیداروں سے ملاقاتوں سمیت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ کا دورہ جاپان پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قراردیا جا رہا ہے، مریم نواز شریف کے دورہ سے جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط ہونے کی توقع ہے۔