شہباز شریف کا دورہ چین، صوبوں کو سرمایہ کاری منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت

0 6

وزیر اعظم شہبازشریف کے آئندہ دورہ چین کی تیاریاں شروع ہو گئیں، وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام صوبوں کو سرمایہ کاری منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔بورڈ آف انویسٹمنٹ نے چین کے ساتھ پاکستان کی سرمایہ کاری اور بزنس انگیجمنٹس کا ڈیٹا طلب کر لیا، وزیر اعظم کا دورہ چین اگست 2025 کے آخر میں متوقع ہے۔

دورہ چین کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد ہوں گی، صوبائی حکومتوں سے چین کے ساتھ موجودہ اور مجوزہ منصوبوں کی تفصیل بھی طلب کر لی گئی۔چینی اداروں کے ساتھ جاری منصوبوں کی تفصیل، ٹائم لائنز اور موجودہ حیثیت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، چین کے ساتھ منصوبوں کے سماجی و معاشی اثرات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

چینی وفود اور کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ سال ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیل طلب، چین کے ساتھ مستقبل کے مجوزہ منصوبے اور شعبہ جاتی ترجیحات بھی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ہر صوبے کو چین کے ساتھ اپنی کامیابیاں اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے کی تیاری کا حکم دیدیا گیا، بورڈ آف انویسٹمنٹ نے 11 جولائی 2025 تک تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.