قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، خزانہ کمیٹی نے ترسیلات زر پر بینکوں کو رعایت دینے کی مخالفت کردی۔اجلاس میں سٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ ترسیلات زر پر بینکوں کو ایک فیصد رعایت دی جاتی ہے، جس پر سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر پر رعایت اوورسیز پاکستانی کو بھیجنا چاہیے۔
سٹیٹ بینک حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانی کو پیسے بھجنے پر پیسے ادا نہیں کرنا پڑتے، ترسیلات زر کی ٹرانزیکشن کا بوجھ کسی نہ کسی کو اٹھانا ہے۔حکام نے بتایا کہ ترسیلات زر کی ٹرانزیکشن کا بوجھ حکومت اٹھاتی ہے، ٹررنزیکشن پر رعایت سے بینکس کرنسی ریٹ اچھا دیتے ہیں۔
سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ باہر فیٹف کی سختی کے باعث حوالہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، جس پر سیٹٹ بینک حکام نے کہا کہ باہر ممالک میں فیٹف کے مسائل نہیں، اوورسیز آسانی کی وجہ سے بینکنگ چینل سے پیسے بھیجتے ہیں۔