فی الحال پیپلزپارٹی کا کابینہ میں جانے کا ارادہ نہیں، فیصل کریم کنڈی

0 6

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فی الحال پیپلزپارٹی کا کابینہ میں جانےکا ارادہ نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور ماضی میں بھی ایسےکئی بیانات دے چکے تھے، انہوں نےکہا تھا بانی سےملاقات تک بجٹ پاس نہیں کروں گا، پھر خیبرپختونخوا نےسب سے پہلے بجٹ پاس کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کےآرپارکےبیان پرکہوں گا ہم ہوں گےوہ اپنا بندوبست کرلیں،جس دن اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہوئے توعدم اعتماد لے آئیں گے، عدم اعتماد لانے کی ریہرسل سینیٹ الیکشن ہوگا، حکومت کو اپوزیشن کی 5 سیٹیں دینی چاہیے، حکومت پانچ سیٹیں دیتی ہے تو ٹھیک ورنہ چھٹی سیٹ کے لیے محنت کریں گے،چھٹی سیٹ کے لیے ہمیں آزاد ایم پی ایزسے رابطہ کرنا ہوگا۔

گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ایم پی ایزکوڈرانےکےلیےآفرزکی بات کا ڈرامہ کیا، وقت پربتاؤں گا کہ کتنے لوگ پی ٹی آئی کوچھوڑنا چاہتےہیں، جب ہمارے نمبرزپورے ہوں گے تو مولانا سے رجوع کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنا اچھی بات ہے،پاکستان آکرجلسوں کولیڈ کریں، قاسم اورسلیمان پاکستان کے قانون سے بالاتر نہیں ہیں، اگرکوئی غلط کام کریں گےتوگرفتاری بھی ہوگی۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فی الحال پیپلزپارٹی کا کابینہ میں جانےکا ارادہ نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.