سینئر اینکر پرسن مہر بخاری کی والدہ کی نماز جنازہ ادا
سینئر اینکر پرسن مہر بخاری کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔سینئر اینکر پرسن مہر بخاری کی والدہ کی نماز جنازہ کیولری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود، ایم ڈی دنیا میڈیا گروپ نوید کاشف اور سی ای او دنیا میڈیا گروپ تسنیم عارف بھی شریک ہوئے۔
سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، سلمان غنی، اینکر سلمان حسن، منصور علی اور محمد مالک نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ شفقت محمود اور فواد چودھری سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔