جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکیل کی جانب سے دی گئی درخواست واپس کر دی
نامزدچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے نئے عدالتی سال کی تقریب کے بعدشرکاء کے لیے دی گئی ٹی پارٹی میں ایک وکیل کی جانب سے دی گئی درخواست انھیں واپس لوٹاتے ہوئے کہاکہ یہ درخواست دینے کاطریقہ نہیں ہے اس کے لیے یاتواپنے وکلاء نمائندوں کے ذریعے رابطہ کریں یاپھرآفس سے رجوع کریں وہ یہاں درخواستیں وصول نہیں کرتے ہاں اگر وہ کبھی وکلاء کے نمائندے بن جائیں اور منتخب ہوکے آئیں تواور بات ہوگی۔