پٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے لیٹر اضافہ متوقع، ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی شروع

0 161

اوگرا ٹیم اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس خالی نہ رکھیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں۔

اوگرا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی روزانہ کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی جی آئل کے خط میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ ملک میں اس وقت پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

کمپنیوں نے 18 روپے لیٹر تک انوینٹری کا فائدہ اٹھایا، ملک میں چند مقامات پر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ریٹیل آؤٹ لیٹس مبینہ طور پر خشک پائے گئے ہیں۔

وزارت پٹرولیم نے چیئرمین اوگرا سے خشک ریٹیل آؤٹ لیٹس چلانے والی کمپنیوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرنے کیلیے مراسلہ لکھ دیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.