مستونگ ، گاڑی کے قریب دھماکا، سینیٹر حافظ حمد اللہ سمیت 4 افراد زخمی
دھماکا جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور سینیٹر حافظ حمد اللہ کے گاڑی کے قریب ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جوان جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے۔
حافظ حمداللہ کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا، حافظ حمداللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے،اویس انس نورانی
پارٹی ترجمان کے مطابق سینیٹر حافظ حمداللہ منگوچر میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں دھماکا ہوا۔ سینیٹر غفور حیدری نے دھماکے کے بعد جلسہ ملتوی کر دیا۔