سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیدیا

0 126

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا.سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سْناتے ہوئے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 رکنی بینچ نے فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے سْنایا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اس فیصلے سے اختلاف کیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یہ فیصلہ 5 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔ بینچ کے دیگر دو اراکین میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد کہنا تھا کہ جلد اس کیس کا مختصر اور سویٹ فیصلہ سنائیں گے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ بارکی جانب سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں غیر رسمی گفتگو کے دوران ان سے سوال کیا تھا کہ نیب ترامیم کا فیصلہ کب سنارہے ہیں؟جواب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ، ’میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔اس پر ایک صحافی نے لقمہ دیا کہ اکثر بڑے فیصلے جمعے کو آتے ہیں۔

کیا ہم جمعے کو توقع رکھیں؟ جواب میں جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ اس سوال کا جواب آپ بہتر جانتے ہیں۔ خود اندازہ لگا لیں۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پرنئی ترامیم سے مستفید ہونے والے افراد کی فہرست طلب کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.