گوادر پورٹ اتھارٹی کا گوادر میں سوشل سیکٹر میں کام جاری

0 132

گوادر پورٹ اتھارٹی کا گوادر میں سوشل سیکٹر میں کام جاری ہے، کلین گوادر گرین گوادر مہم کے سلسلے میں چیرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی نے پانچ لاکھ روپے کا چیک چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوادر مکتوم موسیٰ کے حوالے کر دیا۔

گوادر پورٹ اتھارٹی اس سے قبل گوادر میں مختلف شعبوں میں گوادر کتاب میلہ، جڈی عید میڑہ، گرلز اسپورٹس، نادار اسپیشل افراد کے لیے ویل چیئر، بلوچی کتاب کی اشاعت اور ادب و ثقافت کے فروغ میں کام سر انجام دے چکے ہیں۔

اس موقع پر چیرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جی پی اے آیندہ بھی اس طرح کے فلاحی، تعلیمی، ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتا رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.