چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ 2023 فٹبال ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری
چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ 2023 فٹبال ٹورنامنٹ بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کوئٹہ کلبوں کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز سردار یار محمد خان بڑیچ ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں ایک میچ گرین سریاب فٹبال کلب کوئٹہ بمقابلہ ستارہ بلوچستان فٹبال کلب کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا۔
مقررہ وقت تک یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پلینٹی ککس کے ذریعے ہوا اس طرح یہ میچ ستارہ بلوچستان فٹبال کلب کوئٹہ نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت کر آل پاکستان سی ایم بلوچستان گولڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں بھی ایک میچ پاک بلوچ فٹبال کلب کوئٹہ بمقابلہ مسلم کلب کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا اس طرح یہ میچ پاک بلوچ فٹبال کلب کوئٹہ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر آل پاکستان سی ایم بلوچستان گولڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔