اب میں اپوزیشن لیڈر نہیں، میرے پاس آپشن تھے ،سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

0 128

سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ میں نے پہلے کہا تھا جب تک اپوزیشن لیڈر ہوں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔اب میں اپوزیشن لیڈر نہیں، میرے پاس آپشن تھے، مجھ پراعتماد کرنے پر نواز شریف اورشہباز شریف کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ن لیگ میں اپنا سیاسی سفر شروع کر رہاہوں، مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا،میں لندن سے نواز شریف سے پہلے پاکستان آوں گا، آج نواز شریف سے ملاقات کر کے ن لیگ میں شامل ہوا ہوں، میں نے کوئی نا کوئی فیصلہ تو کرنا تھا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے، پاکستان میں مہنگائی پر نوازشریف سخت پریشان تھے، میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کیلئے اپلائی کروں گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)جو فیصلہ کرے گی وہ مجھے قبول ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.