پاکستانی فٹبالر صدام حسین نے عمان کا فٹبال کلب جوائن کرلیا

0 116

پاکستان فٹ بال ٹیم کے مڈ فیلڈر صدام حسین کا عمان میں معاہدہ ہو گیا جس کے تحت انہوں نے صلالہ سپورٹس کلب کو جوائن کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فٹ بالر کا ایس ایس جی سی سے صلالہ کلب ٹرانسفر ہوا ہے، صلالہ سپورٹس کلب عمان کا ڈویژن ون کلب ہے۔

صدام حسین سیزن 24-2023ء میں صلالہ کلب کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔اس حوالے سے صدام حسین کا کہنا ہے کہ میں اپنے نئے کلب کو جوائن کرنے پر پُرجوش اور بہت خوش ہوں، اور اپنی توجہ اگلے سیزن میں نئی ٹیم کے لیے کردار ادا کرنے پر مرکوز کیے ہوئے ہوں۔

واضح رہے کہ صدام حسین ماضی میں کرغزستان اور بحرین میں پروفیشنل فٹ بال کھیل چکے ہیں اور انہوں نے پاکستان کی جانب سے 25 انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.