مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

0 113

سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل نے اسپتال پر حملہ کرکے سفاکیت کی تمام حدوں کوعبورکرلیا ہے۔ اسپتال پر اسرائیلی حملہ پوری انسانیت کیلئے شرم کا مقام ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپتال پر حملےمیں سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی بربریت کا کھلا ثبوت ہے، عالمی ادارے اسرائیل کی انسانیت سوز پیش قدمی کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ ظالمانہ، وحشیانہ اور غیر انسانی ہے،اسپتالوں پر بمباری جنگی جرم ہے، دنیا اسرائیل کے مظالم پرآنکھیں بند نہیں کرسکتی، یہ پاگل پن اب بند ہوناچاہیے، ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.