پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف وفا اورچیئرمین پی ٹی آئی بے وفائی اور موقع پرستی کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے کارکنوں نے نوازشریف کا چار سال انتظار کیا ہے، اس دوران کوئی کارکن اور کوئی ایم این اے یا ایم پی اے نوازشریف کوچھوڑ کر نہیں گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے پریس کانفرنسیں کرکے پارٹی سے علیحدگی کے اعلانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادھر تحریک انصاف سے چند دن میں ہی لوگوں کا انخلا شروع ہوگیا تھا۔
سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے استقبالیہ جلسے کے حوالے سے مریم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو امید دلانے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرنے والے، میمز اور فیک نیوز بنانے والے آج آرام کریں۔