اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ،سیاسی و مذہبی جماعتیں

0 131

حیدر آباد میں فلسطین یکجہتی ریلی سے خطاب میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فلسطین میں معصوم بچے، خواتین سب غاصب صیہونی حکومت کے ظلم کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ہمیں اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، ان کے معاشی مفادات پر ضرب لگانی ضروری ہے۔

جنگ میں بھی اسپتالوں پر بم نہیں گرائے جاتے لیکن فلسطین میں گرائے جا رہے ہیں ،روزانہ فلسطین میں شہادتیں ہو رہی ہیں اور وہ ستّر سال سے اس ظلم کا شکار ہیں۔
\
اس بار واویلا اس لیے مچایا جا رہا ہے کہ پہلی بار اسرائیلی بھی بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے ہیں، اگر انسانی حقوق کے علمبردار ادارے اور تنظیمیں اپنا کردار ادا نہیں کرتیں تو یاد رکھیں کہ شہید ہونے والے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.