غزہ کے لئے مستقل سرحدی راہداری فوری کھولی جائے،حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ "ہم اسلامی اور عرب ملکوں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی قوم کو بھوکا رکھنے کی غاصب صیہونیوں کی پالیسی کے مخالفت اور مظلوم فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے کے لئے ، ایک مستقل سرحدی راہداری کے لئے اپنی کوششیں تیز کردیں۔
غزہ میں انتہائی محدود امداد پہنچائی گئی ہے جو عوام کی روز افزوں ضرورتوں کو ہرگز پورا نہیں کرسکتی، غرب اردن میں فلسطینی مہاجرین کی امداد کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ ہمیں غزہ کے عوام کے لئے امداد کی ضرورت ہے۔
جو امداد غزہ پہنچائی گئی ہے وہ ہرگز کافی نہیں ہے، اسرائیل کو جنگ کے قوانین کی پابندی پر مجبور کیا جائے، غزہ کے لاکھوں باشندے گھرچھوڑ کر مہاجرت پر مجبور ہوگئے ہیں،فوری امداد کی ضرورت ہے اور غزہ کے عوام کے لئے ایندھن پہنچانا ہمارے سامنے سب بڑا چیلنج ہے۔