ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ساری باتیں کرلیں لیکن الیکشن کی بات نہیں کی۔
بینظیر ایک آمر کو للکار کر وطن واپس آئیں تھیں، لیکن نوازشریف ریاستی پروگرام پر پاکستان آئے ہیں،پنجاب کے ڈومیسائل کا فائدہ یہ ہے کہ اُنہیں ہمیشہ اکثریتی حکومت دی جاتی ہے لیکن جب سندھ کا وزیراعظم آتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ آپ اتحادی حکومت چلائیں۔