پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پیپلز پارٹی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے الزامات حقائق کے منافی ہیں، پیپلزپارٹی کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ پاکستان کے سب سے بڑے انتخابی میدان، پنجاب میں اُن کا ووٹ بیس نہیں ہے۔
انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں بار بار بلاول صاحب کو لانچ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن صرف ناکامی ہی ملی، پنجاب میں لوگ کارکردگی پر جاتے ہیں، نعروں پر نہیں جاتے۔
پی پی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ پنجاب کے ڈومیسائل کا فائدہ یہ ہے کہ اُنہیں ہمیشہ اکثریتی حکومت دی جاتی ہے لیکن جب سندھ کا وزیراعظم آتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ آپ اتحادی حکومت چلائیں۔