ججزکےخلاف شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

0 109

سپریم کورٹ آف پاکستان کےچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں آئی تھیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے 2 سینئر ترین جج سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.