نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آپریشن ان لوگوں کے خلاف ہو رہا ہے جن کے پاس کوئی بھی سفری دستاویز نہیں ہے، قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے اور پناہ گزین افغان باشندے ہمارے بھائی ہیں ۔
پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ40 ہزار سے زائد افراد اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں، آپریشن کے دوران کسی نے بھی کسی کو ہراساں کیا تو اُس کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا،یہ تمام افراد رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس گئے۔
خیال رہے کہ 31 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس اپنے وطن جانے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی باشندوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کردیا گیا ۔