شہباز کا خالد مقبول کو فون، نواز شریف سے ملاقات کیلئے بلالیا

0 118

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں میاں نواز شریف سے ملاقات کرے گا، وفد میں سینیئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو فون کر کے نواز شریف سے ملاقات کے لیے کل لاہور مدعو کر لیا۔

عام انتخابات سے پہلے ملک میں سیاسی اتحاد کی کوششوں میں تیزی آگئی، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور انہیں منگل کو لاہور میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے مدعو کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.