پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں دہشت گردوں نے ایک نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بے گناہ سول ملازمین شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نجی کمپنی علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کر رہی ہے، شہید ملازمین میں محمد فیصل اور آصف کامران شامل ہیں جن کا تعلق کرک سے تھا۔
ڈی آئی خان میں سپاہی شاہین شاہ بھی دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، ہنگو کے رہائشی سپاہی شاہین شاہ پروجیکٹ کی سکیورٹی پر مامور تھے۔