الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی حفاظت کیلیے سیکیورٹی مانگ لی

0 118

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی کے ایس ایس پی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 20 دسمبر سے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں 3،3 جبکہ ریٹرننگ افسران کو 1،1 پولیس اہلکار فراہم کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔

کراچی کی 22 قومی اسمبلی اور 47 سندھ اسمبلی کی نشستوں کے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کرکے کاغذات نامزدگی جاری کرنا شروع کردیئے۔

خواتین اور مخصوص نشستوں کے لیے بھی نامزدگی فارم کا اجرا شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد 20 دسمبر سے آج سے کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے۔

شہر قائد کے 7 اضلاع میں قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی 69 جبکہ خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں کے لیے پبلک نوٹس جاری کردیے گئے جس کے بعد بیشتر ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے امیدواروں نے سینکڑوں کی تعداد میں کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

شیڈول کے مطابق آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک نامزدگی فارم حاصل اور جمع کرائے جاسکیں گے، 23 دسمبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔

24 سے 30 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کے لیے آخری تاریخ 3 جنوری 2024 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں کے فیصلے 10 جنوری تک کیے جائیں گے۔

پھر 11 جنوری کو امیداروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کے لیے 12 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ 13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.